کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں ہوئے ایک خوفناک دھماکے میں 15 بچے ہلاک اور دیگر20 زخمی ہوگئے۔
افسران اور پولیس ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ غزنی کے ضلع گیلان میں جمعہ کے روز ہوئے زبردست دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
چند عینی شاہدین نے بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ بچے ایک خریدارکو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہے تھےتبھی اس میں یہ دھماکہ ہوگیا۔ طالبان شدت پسندوں نے بھی کہا ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔
یہ دھماکہ گاؤں کے ایک ایسے گھر کے قریب ہوا جہاں قرآن خوانی کی تقریب ہورہی تھی۔
غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ ایک شخص بیٹری رکشہ چلا رہا تھا اور اس کے گاؤں میں داخل ہوتے ہی بچوں نے اسے گھیر لیا۔ اسی دوران یہ دھماکہ ہوا۔ ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں افغانی حکام اور طالبان کے مابین بات چیت شروع ہونے کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے۔
افغانستان :غزنی میں خوفناک دھماکے میں 15 بچے ہلاک،20 زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS