کسانوں کو کوئی خدشہ ہے تو حکومت بات چیت کے لیے تیار:مودی

0

رائےسین : وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی دارالحکومت دہلی کے گرد گزشتہ کچھ وقت سے جاری کسان تحریک کے بیچ آج ملک کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہ پھیلانے والوں سے محتاط رہیں اور اگر انہیں کسی قسم کا خدشہ ہے تو  حکومت ان سے اس معاملے پر بات کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
 مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے لاکھوں کسانوں سے کسان مہاسمیلن کے ذریعہ بات چیت کی۔ کسان مہاسمیلن ریاست کے رائے سین ضلع ہیڈکوارٹر پر منعقدکیا گیا،جس میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان،ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، متعدد وزراء اور پارٹی عہدیدار موجود تھے۔ مہاسمیلن میں مسٹر مودی کے علاوہ وزیراعظم کے خطاب کو بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پوری ریاست میں سنایا گیا۔
 مودی نے تقریبا 50 منٹ کی تقریر میں نئے قوانین کے التزامات کے بارے میں حقائق کے ساتھ تفصیل سے بتایا اور کہا کہ تینوں قوانین تقریباً چھ سات ماہ قبل نافذ ہوگئے ہیں اور یہ پوری طرح کسانوں اور زرعی شعبے میں بہتری کے لیے ہے۔ لیکن اس کے لیے سیاسی جماعتیں سچ نہ بول کر وہم پھیلانے کی سیاست کررہی ہیں۔
 مودی نے کہا کہ ملک کے تقریبا تمام کسانوں نے مرکزی حکومت کے نئے زرعی اصلاحات کو اپنایا ہے۔ یہ کسان فریب کاروں کو مسترد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے باوجود  وہ پھر سےکسانوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ اگر انہیں کسی معاملے پر کوئی الجھن ہے تو حکومت ان سے بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تشویش کو دورکرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ کسانوں کے مفادات بھی حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS