نئی دہلی: ملک میں کورونا کے کیسز ایک کروڑ کا ہندسہ چھونے کے قریب ہیں،تاہم اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی 95 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور ایکٹو کیسز کی تعداد 3.13 لاکھ رہ گئی ہے ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22،890 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 99،79،447 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 31،087 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد95.20 لاکھ اور صحت یابی کی شرح 95.40 فیصد ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 8535 کم ہو کر 3.13 لاکھ ہوچکے ہیں اوراس کی شرح کم ہو کر3.14 فیصد ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 338 مریضوں کی موت ہونےکے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،44،789 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز کی تعداد 1063 کم ہو کر 12،198 رہ گئی ہے۔ اسی دوران 35 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،182 ہوگئی ہے ۔ دہلی میں 5.90 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرمہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 4423 کم ہو کر 64،053 رہ گئے ہیں۔اس دوران 65 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48،449 ہوگئی ہے۔ وہیں 17.74 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
گجرات میں 12،449 ایکٹو کیسز ہیں اور 4211 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 2.15 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسزکی تعداد 5279 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1337 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.37 لاکھ سے زیادہ افراد وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔
کورونا وبا سے اب تک ہریانہ میں 2782 ،راجستھان میں 2589،جموں و کشمیر میں 1826،اتراکھنڈ میں 1384،آسام میں 1010،جھارکھنڈ میں 857 ، گوا میں 716،پڈوچیری میں 622 ،تریپورہ میں 378،منی پور میں332 ،چندی گڑھ میں 304،میگھالیہ میں 133،لداخ میں 123،سکم میں 122،ناگالینڈ میں 73،انڈومان اور نکوبار جزیرے میں 61،اروناچل پردیش میں 55 اور دادار نگر حویلی اور دمن ودیو میں دودو اموات ہوئی ہیں ۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زائد 4997 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،تاہم 4970 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں 58،311 ایکٹوکیسز ہیں اور دوسرے دن مزید 27 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 2734 ہوگئی ہے ۔ وہیں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6.27 لاکھ ہو گئی ہے ۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 271 کم ہو کر 15،224 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 11،981 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.78 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 34 بڑھ کر 4454 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے اب تک 7069 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 8.65 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز کی تعداد میں 349 اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 18،150 ہوگئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 8118 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.44 لاکھ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 9829 ہوگئی ہے اور اب تک 11،942 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 7.81 لاکھ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اڈیشہ میں 2738 ایکٹو کیسز ہیں اور 1825 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ اس وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3.20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔