حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے آئی ڈی اے بولارم کی ودیاآرگینکس فارماسیوٹیکل کمپنی میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا
واقعہ پیش آیاجس کے نتیجہ میں 8ورکرس جھلس گئے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظر آیا۔مقامی افراد نے کہاکہ دھماکہ کے
ساتھ ہی آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں وہ اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑے۔اس واقعہ کے وقت انڈسٹری میں کئی ورکرس کام
کررہے تھے جو آگ کی لپیٹ میں آگئے۔جھلسے ہوئے افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔جھلس جانے والوں میں دو کی
حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جھلس جانے والوں کی شناخت وینکٹیشور،رشی کیش کمار،ایریش ریشما،سری کرشنا،ودیابھانو،راجہ
راو،رجنی اورآنند کے طورپر کی گئی ہے۔انڈسٹری کے یونٹ ایک میں تقریبا 40ورکرس کام کررہے تھے۔اطلاع ملتے ہی چار
فائربریگیڈس وہاں پہنچے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایااور پھنسے ہوئے افراد کو نکالا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی
علاقہ میں دھویں کے کثیف بادل نظر آئے۔مقامی افراد نے کہاکہ ری ایکٹر پھٹنے کے ساتھ ہی یہ دھماکہ ہوا اور اس کے فوری بعد
آگ لگ گئی۔کثیف دھویں کے بادل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے اور راحت کاموں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
تلنگانہ:آئی ڈی ایل بولارم کی کمپنی میں دھماکہ،8ورکرس جھلس گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS