دہلی کے کسانوں کی حمایت میں اے پی میں بائیں بازو کارکنوں کا مظاہرہ

    0

       حیدرآباد: زرعی بلس کو واپس لینے کے مطالبہ پر دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں اے پی کے تروپتی میں بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ان احتجاجیوں کی پولیس سے بحث وتکرار ہوگئی۔احتجاجیوں نے مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت میں نعرے بازی کی۔پولیس کو ان پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں پولیس نے ان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اس موقع پر ان احتجاجیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ نئے قوانین منسوخ کرنے سے متعلق کسانوں کے مطالبات قبول کرے جن کی منظوری کے بعد بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو کسانوں کے مطالبات قبول کرنے پڑیں گے جونئے زرعی قوانین سے دستبرداری سے کم کوئی چیز قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پرانے زرعی قوانین کو بحال کرے۔ان احتجاجیوں نے واضح کیا کہ ان قوانین سے دستبرداری تک یہ احتجاج مختلف شکلوں میں جاری رہے گا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS