بکسر میں آرجے ڈی لیڈر کے بیٹے کی لاش برآمد

0

بہار میں بکسر ضلع کے صنعتی تھانہ علاقہ سے پولیس نے جمعرات کو راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) لیڈر کے بیٹے کی لاش برآمد کی ہے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر بڑکی صارم پور گاﺅں واقع باغیچے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔ متوفی کی شناخت آرجے ڈی لیڈر سنتوش بھارتی کے 22 سالہ بیٹے چندن کمار بھارتی کے طور پر کی گئی ہے ۔ چندن کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ چندن بدھ کی شام سے ہی گھر سے لاپتہ تھا۔ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ واقعے کی جانکاری کے بعد سب ڈویژنل پولیس افسر گورکھ رام نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بکسر صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔
یواین آئی۔ قمر
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS