بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ترنمول کانگریس کے مبینہ حامیوں نے اس وقت پتھرائو کیا جب بی جے پی لیڈران پارٹی کے جلسے میں شرکت کرنے کےلئے جارہے تھے ۔بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ ’’بنگال میں لاقانونیت اور غنڈہ راج ‘‘ چل رہا ہے ۔
پارٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ نڈا کے قافلہ پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرنے ڈائمنڈ ہاربر جارہے تھے۔بی جے پی لیڈروںنے بتایا کہ بھگوا پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگی سمیت متعدد لیڈران زخمی ہوگئے ہیں ۔ بی جے پی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ ان کی گاڑی کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔
ڈائمنڈ ہاربر سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی لوک سبھا میںنمائندگی کرتے ہیں ۔حملہ کے بعد پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ ’’آج میں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران کن اور بے مثال ہے۔ مغربی بنگال میں مکمل طور پرلاقانونیت اور عدم رواداری کا ماحول ہے ۔بنگال میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔غنڈہ راج کا ہرطرف بول بالا ہے ۔نڈا نے کہا کہ چوں کہ وہ پلٹ پروف کار میں سفر کررہے تھے اس لئے انہیں کوئی نقصان نہیںپہنچا ہے مگر ان کے ساتھ قافلے میں موجود دیگر لیڈران سفر کررہے تھے ۔
جے پی نڈا نے کہا کہ ماں درگا کی مہربانی سے میں پچ گیا ہوں ۔مجھے اندازہ ہے کہ ایسے ماحول میں بی جے پی لیڈران اور ورکروں کو کتنی مشکلات کا سامنا ہے۔نڈا نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ترنمول کانگریس کی بدعنوانی نیچے سطح تک پہنچ گیا ہے ۔عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا ہے ۔
مغربی بنگال پولس نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا جنوبی24پرگنہ میں محفوط مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ان کے قافلے کے ساتھ کچھ نہیں ہوا ہے ۔اس قافلے کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے ہم اس کی تحقیق کررہے ہیں ۔ ہر شخص محفوظ ہے اور صورتحال پر امن ہے۔ اصل واقعات کو جاننے کے لئے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے روڈ بلاک کیا اور اس کے بعدپتھرائو کیا گیا ۔ یہ صرف ترنمو ل کانگریس کا اصل رنگ ظاہر کرتا ہے۔گھوش نے بتایا کہ ان کی کار کو بھی توڑ دیا گیا تھا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا ہے۔بی جے پی کے قومی مشترکہ جنرل سکریٹری (تنظیم) شیو پرکاش اور سکریٹری انوپم ہزارہ کی گاڑی کوتوڑ پھوڑ کیا گیا ہے ۔بنگال میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے ۔ہمارے قومی صدر کے قافلے پر حملہ کیا جارہا ہے۔ ہماری پارٹی کے کارکنوں اور قائدین زخمی ہیں۔ وجئے ورگی نے کہا کہ یہ جمہوریت کی نشانی ہے؟ ٹی ایم سی حکومت کو شرم آنی چاہئے گھوش نے بتایا کہ پولیس کو مداخلت کرنے اور قافلے کے جانے کے لئے سڑک صاف کرنے کے بعد صورتحال کو قابو میں کرلیا گیا۔دلیپ گھوش نے کہا کہ یہ حملہ منصوبہ بند تھا۔ میں اس واقعے کے بارے میں وزارت داخلہ سے بھی شکایت کروں گا۔ حملہ پولیس کے سامنے ہوا۔ پولیس نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔
بی جے پی قومی صدر جے پی نڈ ا کے قافلے پرحملہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS