لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی بزرگ کسانوں کی بے عزتی کررہی ہے۔
یادو نے بدھ نئے زرعی قوانین کے سلسلے میں حکومت سے کسانوں کی بے نتیجہ بات چیت پر حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا'بی جے پی حکومت بزرگ کسانوں کو باربار الگ الگ جگہوں پر بلا کر بغیر کسی نتیجہ کے ان کی بے عزتی کررہی ہے۔ ملک کی عوام مشتعل ہوکر یہ سب دیکھ رہے ہیں۔بی جے پی کچھ سرمایہ داروں کے مفاد کو پورا کرنے کے لئے بچولیا بننا بند کرے۔
ملحوظ رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ اور کچھ کسانوں کے درمیان منگل کی رات ہوئی میٹنگ بھی بے نتیجہ رہی ۔جس کے بعد حکومت اور کسان لیڈروں کے درمیان بدھ کو مجوزہ چھٹے دور کی میٹنگ ملتوی کردی گئی۔منگل کی شام امت شاہ نے کسان لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔لیکن اس میٹنگ کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور کسانوں و حکومت میں اتفاق نہیں ہوسکا۔
بی جے پی حکومت بزرگ کسانوں کی بے عزتی کررہی ہے:اکھلیش یادو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS