ملک میں اب تک کورونا کے 97 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وقت محض 3.83 لاکھ فعال کیسز ہیں۔ اب تک ملک میں کورونا سے 1.40 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے اور کل 14.8 کروڑ کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
کورونا سے اب تک 9178946 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 385 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ گذشتہ گھنٹوں میں کورونا کے 26567 نئے کیسز سامنے آئے اور 39045 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
مرکزی ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کے روز بہ ضابطہ کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں فی 10 لاکھ آبادی کورونا کے کیسز 97.03 ہے اور اسی طرح کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 102 فی 10 لاکھ ہے۔ ملک میں فی 10 دس لاکھ آبادی کیے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد 107836 ہے۔
مسٹر بھوشن نے بتایا کہ ملک میں کورونا پوزیٹیویٹی شرح مجموعی طور پر 6.5 فیصد ہے اور گذشتہ ہفتے یہ شرح 3.2 فیصد تھی۔ ملک میں کورونا کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد مجموعی طور پر 1.45 فیصد درج کی گئی ہے اور گذشتہ ہفتے یہ اعداد و شمار 1.3 فیصد درج کی گئی تھی۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی کمی درج کی گئی اور اب یہ اعداد شمار ہر دن 400 سے نیچے آ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے ہونے والی 87 اموات 45 برس اور اس سے زیادہ عمر کے طبقے میں ہوئی ہیں اور 50 فیصد اموات 60 اور زیادہ عمر کے افراد میں درج کی گئی ہیں۔
ملک میں اس وقت مجموعی طور پر نو کورونا ویکسین پر کام چل رہا ہے جن میں سے تین پِری کلینیکل اسٹیج میں ہیں اور اور ان میں سے کچھ کو آئندہ مہینوں میں لائیسنس مل سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین دو سے تین ڈوز کی ضرورت ہے اور اسے لینے کے بعد بھی احتیاط برتنا ضروری ہے۔
ملک میں کورونا کے 3.83 لاکھ فعال کیسز، 91 لاکھ سے زائد صحتیاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS