نئی دہلی،لندن :برطانیہ کی مختلف جماعتوں کے 36 ممبران پارلیمنٹ نے ہندوستان میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پرامن مظاہرے کرنے کا حق ہے اور حکام انہیں ایسا کرنے دیں۔برطانیہ کی مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے 36 ممبران پارلمنٹ نے وزیر خارجہ ڈامینک راب کو لکھے گئے ایک خط میں ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کو برطانوی پنجابی عوام پر ہندوستان میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے اثرات سے آگاہ کریں۔خط میں کہا گیا ہے کہ یہ برطانیہ میں سکھوں اور پنجاب سے وابستہ لوگوں کے لئے خاص طور پر تشویش کا باعث ہے ،حالانکہ اس کی دیگر ہندوستانی ریاستوں پر بھی نمایاں اثر پڑتا ہے۔ بہت سے برطانوی سکھوں اور پنجابی لوگوں نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے ، کیوں کہ وہ پنجاب میں کنبہ کے افراد اور آبائی زمینوں سے براہ راست متاثر ہیں۔یہ خط جمعہ کو جاری کیا گیا تھا اور اسے لیبر پارٹی کے سکھ ممبر پارلیمنٹ تنمنجیت سنگھ ڈھیسی نے جاری کیا ہے۔ اس پر متعدد ہندنژادممبران پارلیمنٹ نے دستخط کیے ہیں۔ ان رہنماؤں میں وریندر شرما ،سیما ملہوترا اور ویلری واز کے علاوہ جیریمی کاربین بھی شامل ہیں۔
برطانیہ میں ہندوستانی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS