سرینگر(صریر خالد،ایس این بی):دنیا بھر میں تباہی مچا چکے کرونا وائرس پر سے اگرچہ بڑی حد تک توجہ ہٹتے محسوس ہو رہی ہے تاہم جموں کشمیر میں اس بیماری کا مارا جانا جاری ہے۔سابق ریاست میں اب بھی یومیہ پانچ سو کے قریب افراد اس بیماری کا شکار پائے جارہے ہیں اور روز ہی نصف سے ایک درجن تک افراد اس بیماری کے بہانے موت کی نیند سوتے ہیں۔
محکمہ صحت میں کووِڈ19کی انسدادی کوششوں سے وابستہ ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اگرچہ دنیا کے دیگر علاقوں کی ہی طرح جموں کشمیر میں بھی کووِڈ19 کی بیماری کسی حد تک قابو ہوتے محسوس ہو رہی ہے تاہم اس بدترین بیماری کا پوری طرح ختم ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی حمائت سے اور اسی کی ہدایت کے مطابق جموں کشمیر میں کئی اسکیمیں جاری ہیں اور بیماری کو قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم انفکشن ابھی باقی ہے یہاں تک کہ آض بھی اوسطاََ پانچ سو افراد یومیہ انفکشن کا شکار پائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو جموں و کشمیر میں 26ہزار 9 سوتشخیصی ٹیسٹ انجام دئے گئے جن میں 452کی رپورٹیں مثبت آئیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 11ہزار 130ہوگئی ہے۔ کووِڈ19- کے ان متاثرین میں 44ہزار864جموں جبکہ66ہزار266کشمیر صوبہ کے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق بدھ کو کورونا وائرس کے بہانے مزید 6افراد فوت ہوگئے اور یوں اس بیماری کے بہانے جموں کشمیر میں ابھی تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1708تک پہنچ گئی۔تازہ 452معاملات میں 194کشمیر جبکہ 258کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ کشمیر کے194معاملات میں81سرینگر، 25 بارہمولہ،21بڈگام،9پلوامہ،16کپوارہ،8اننت ناگ، 14بانڈی پورہ، 17 گاندربل، 0شوپیان اور3کولگام سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے258 متاثرین میں 127ضلع جموں، 15راجوری، 54ادھمپور، 15ڈوڈہ، 14 کٹھوعہ، 3پونچھ، 8سانبہ،10کشتواڑ، 7رام بن اور5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
جموں کشمیر سرکار کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سابق ریاست کے سبھی اسپتالوں میں علاج و معالجہ کی مزید سہولیات بہم کرائی جارہی ہیں اور کووِڈ19- کے حوالے سے تازہ ترین پروٹوکول کے مطابق کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری نے حال ہی ایک اعلیٰ میٹنگ میں ویکسینیشن کے حوالے سے سبھی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے اور آئیندہ چند دنوں میں پہلے صحت کارکنوں اور پھر دیگر سبھی لوگوں کو ویکسین دلانے کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت صحت کارکنوں کو ویکسین کے بارے میں ضروری جانکاری اور تربیت دلائی جا رہی ہے اور مرکزی سرکار کی جانب سے ویکسین حاصل ہوتے ہی مرحلہ وار بنیادوں پر ساری آبادی کو ویکسین لگوانے کے امکانات دیکھے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ بیماری کے حوالے سے حالات قابو میں ہیں تاہم لوگوں کو کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے بچتے ہوئے ان سبھی تدابیر کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے کہ جو ماہرین نے تجویز کی ہوئی ہیں یا وہ وقت وقت پر تجویز کرینگے۔
جموں کشمیر: کرونا کے بہانے لوگوں کا بیمار ہونا اور بیماری کا مارا جانا جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS