نئی دہلی: پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے زرعی قانونوں کی وجہ سے پیچیدہ ہوئے حالات کے جلد حل کرنے پر جمعرات کو زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو ان قانونوں کے سلسلے میں پھر سے غور کرنا چاہئے۔
کیپٹن سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا کہ کسانوں کی تحریک سے جہاں ریاست کی معیشت پر نامناسب اثر پڑ رہا ہے،وہیں قومی سلامتی کےلئے شدید خطرہ پیدا ہوا ہے۔
وزیراعلی نے کسانوں کے مسئلے کو حل کنرے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ مرکزی حکومت کسانوں کی پریشانیوں کو سلجھانے کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حالانکہ وہ اور ان کی حوکمت ثالثی کےلئے کسی بھی طرح شامل نہیں ہے اور مسئلے کو مرکزی حکومت اور کسانوں کی طرف سے حل کیا جانا ہے۔کم از کم امدادی قیمت کو محفوظ بنانے اور منڈی نظام پر مبنی اے پی ایم سی کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعلی نے حکومت سے کسانوں کی بات کھلے دل سے سننے کی اپیل کی ہے جس سے پنجاب اور دیگر ریاستوں سے شامل بڑی تعداد میں خواتین سمیت کسان اپنے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔
مرکزی حکومت کسانوں کے مسئلوں کو جلد حل کرے:کیپٹن امرندر سنگھ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS