معاشی بحران،لبنان نے بین الاقوامی برادری سے مدد کی درخواست کی

    0

    بیروت: لبنان کے صدر مشیل اون نے اقتصادی بحران سے گزر رہے لبنان کی مدد کے لئے بین الاقوامی برادری سے فریاد کی ہے۔
    فرانس کی پہل پر منعقد دوسری آن لائن کانفرنس میں اون نے کہا کہ اقتصادی بحران کا سامنا کررہے لبنان کو بندرگاہ دھماکوں کے بعد بحالی کے لئے کسی بھی طور پر بین الاقوامی برادری سے مدد کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا’’بگڑتے بحران کے درمیان آپ کی مدد سبھی لبنانیوں کے لئے اہم ہے۔ جہاں بھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کس طرح سے دی جائے گی اور کس نظام کا استعمال کیا جائے گا، یہ سب آپ کی اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوگا‘‘۔
    انہوں نے کہا ’’یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ لبنان کی اس وقت ایمرجنسی کے بحران سے اور کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کے منصوبے کے لئے عالمی بینک سے 246 ملین ڈالر کے قرض کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں اس پر بات چیت ہونے والی ہے۔ ہمٰں عالمی بینک کو بورڈ آف ڈائرکٹر کے سربراہ سے اس پر فوری منظوری ملنے کی امید ہے‘‘۔
    انہوں نے کہا کہ سیریا سے بڑی تعداد میں لبنان پہنچے پناہ گزینوں کے لئے خصوصی طور پر بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS