جمیعت علماء مدھیہ پردیش کی اکائی جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے بھوپال میں پہلاماسک بینک کھولا گیا

    0

    جمعیت یوتھ کلب جمیعت علماء مدھیہ پردیش  کی جانب سے شہر بھوپال میں پہلا ماسک  بینک کھولا گیا۔ کرونا وبا سے بیدار کرنا اس بینک کا مقصد۔ گیانی دلیپ سنگھ، محمد کلیم ایڈوکیٹ نے اس بنیک کا افتتاح کیا۔ اب تک جمیت علماء کی جانب سے ماسک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ بیس ہزار مکس  بھوپال جمیعت علماء مدھیہ پردیش کی اکائی جمیعت یوتھ کلب کے ذریعے بھوپال شہر میں پہلا ماسک بینک بنایا گیا۔ جس میں ان صرورت مندوں کو فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔ جو جلد بازی میں گھر سے نکلتے ہیں اور ماسک نہیں لگاتے یا بھول آتے ہیں۔ جمیعت علماء مدھیہ پردیش کے پریس سیکرٹری حاجی محمد عمران نے بتایا کہ صدر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش حاجی ہارون کی ہدایت پر جمیعت کی  ٹیم لگاتار کرونا وبا سے عوام میں بیداری لانے اور اس سے بچاؤ کے لیے مہم چلا رہی ہے۔
    جس کے تحت ابھی تک جمیعت کی جانب سے بیس ہزار ماسک تقسیم کیے جا چکے ہیں کیونکہ ابھی اس وباء سے مقابلے کے لئے ماسک ہیں ویکسین ہے۔ جمیعت کی ٹیم لگاتار عوام کو بیدار کر رہی ہے اور اسی طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ عوام کو اس وائرس سے  بنیادی علاج فی الحال ماسک ہی ہے۔ جس کا استعمال ویکسین کے ایجاد ہونے تک سبھی کو کرنا ضروری ہے اور احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت اس وبا سے کرنا ہمارا فریضہ ہے۔
     جس کو دیکھتے ہوئے آج جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے بھوپال شہر کے لیے ایک اور پہل کی گئی جس سے کی عوام کو اس وبا سے بیدار بھی کیا جا سکے اور ان کو سہولت بھی فراہم کی جا سکے۔ جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے بھوپال شہر کے موتی مسجد علاقے میں ماسک بینک کی افتتاح کی گئی جس میں ان ضرورتمندوں کو ماسک فری دیا جائے گا۔ جو کسی وجہ سے ماسک نہیں لگا پاتے یا بھول جاتے ہیں اور اس صوبہ کے لیے ان کو بیدار بھی کیا جائے گا۔
     اس بینک میں ماکس  تقسیم  کے ساتھ ساتھ وہ لوگ مارکس جمع بھی کر سکتے ہیں جو اپنے ذریعے قومی خدمت انجام دینا چاہتے ہیں۔ اور عوام کو اس وائرس سے بچاؤ  کے لیے بیدار کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی جانب سے اس بینک میں پہنچ کر تقسیم کرنے کے لئے ماکس جمع کر سکتے ہیں۔
     آج جمیت علماء مدھیہ پردیش کے جنرل سیکرٹری محمد کلیم ایڈووکیٹ اور سکھ مذہبی رہنما گیانی دلیپ سنگھ  کے ذریعے اس ماسک  بینک کا افتتاح کیا گیا جو عوام میں اپنی خدمات انجام دے گا جس میں ضرورتمندوں کو ماکس تقسیم کر کرونا وبا کے لیے عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ پروگرام میں مجاہد محمد خان، محمد حنیف ایوبی، راج کمار پرجاپتی، مولانا حنیف فہیم ،بھائی عارف علی کا خصوصی تعاون رہا پروگرام کا انعقاد حاجی محمد عمران کے ذریعے کیا گیا۔ حاجی عمران نے بتایا کی کرونا وبا کے چلتے جمیعت علماء کی جانب سے اب تک عوام میں بیداری لانے کے لئے بیس ہزار ماسک تقسیم کیے جا چکے ہیں اور ابھی تقسیم جاری ہے یہ سلسلہ کیمپ کے ذریعے اور ماسک بینک کے ذریعے جاری رہے گا جس میں تقریبا پانچ سو سے ہزار ماسک روزانہ تقسیم جاری رہے گی۔

    پریس سیکرٹری :حاجی محمد عمران
    صدر: حاجی محمد ہارون 
     جمعیۃ علماء ،مدھیہ پردیش

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS