امریکہ نے یو ایس ایس نیمیز اور دیگر جنگی جہاز فارس کی خلیج میں روانہ کئے

    0

    واشنگٹن: امریکہ نے عراق اور افغانستان سے فوجیوں کی واپسی میں تعاون کے لئے طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس نیمیز اور دیگر  جنگی جہازوں کو فارس کی خلیج میں بھیجا ہے۔ سی این این نے سنیچر کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ یہ فیصلہ ایران کے نیوکلیائی سائنس داں  محسن فخری زادہ کے قتل سے قبل لیا گیا تھا۔
    سی این این نے ایک امریکی سکیورٹی افسر کے حوالے سے اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قدم مسٹر فخری زادہ کے قتل کی رپورٹ آنے سے قبل لیا گیا تھا، لیکن پھر بھی ایران کے لئے ایک پیغام کا کام کرے گا۔
    اس سے قبل سنیچر کو ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیل پر نیوکلیائی سائنس داں کے قتل کے پس پردہ ہونے کا الزام عائد کیا جب کہ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے اس کے لئے امریکہ اوراسرائیل کو خبردار کیا ہے۔
    واضح رہےکہ ایران کی وزارت دفاع نے جمعہ کو بتایا تھا کہ اس کے سینٹر برائے ریسرچ اینڈ انوویشن کے سربراہ فخری زادہ کو قتل کردیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS