نریندرمودی،نقوی، کووند،وینکئیا نائیڈو،اوم برلا نے بھی احمد پٹیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا 

0

نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پٹیل کا کورونا وائرس
کے انفیکشن کی وجہ سے گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی۔
 مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے،’’احمد پٹیل جی کے انتقال سے دکھی ہوں۔انہوں نے عوامی زندگی میں طویل وقت تک سماج کی
خدمت کی ہے۔ اپنے تیز دماغ کےلئے جانے جانے والوں پٹیل کا کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے میں تعاون ہمیشہ یاد کیا جائےگا۔‘‘
ان کے بیٹے فیصل سے بات کرکے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایشور سے دعا کی ہے کہ احمد بھائی کی روح کو سکون پہنچے۔
 صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 کووند نے بدھ کو ٹویٹ کے ذریعہ دئے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال کے سلسلے
میں جان کر دکھ ہوا۔  پٹیل نہ صرف اہل رکن پارلیمنٹ تھے،بلکہ ان میں بہترین سیاست داں کی صلاحیت اور عوامی رہنما کا
جادو بھی تھا۔‘‘
انہوں نے آگے کہا،’’اپنے دوستانہ جذبے کی وجہ سے پارٹی کے باہر بھی انہوں نے دوست بنائے تھے۔ ان کے گھروالوں اور
دوستوں کو میری تعزیت۔‘‘
احمد پٹیل کے انتقال پر نائیڈو کا اظہار تعزیت
 نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار
کرتے ہوئے انہیں بہترین شخص بتایا۔
 نائیڈو نے یہاں بدھ کو ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایک اہل رکن پارلیمنٹ تھے اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما سے ان کے اچھے
تعلقات تھے۔
انہوں نے کہا،’’راجیہ سبھا کے رکن مسٹر احمد پٹیل جی کے انتقال کی خبر پاکر صدمے میں ہوں۔سینئر رکن پارلیمنٹ مسٹر پٹیل
اپنے پارلیمانی تجربے ،خوش اخلاقی اور اچھے تعلقات کےلئے جانے جاتے تھے۔ایشور ان کی روح کو سکون دے اور سوگوار کنبے
کو صبر دے۔‘‘
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا  نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’سینئر سیاست داں اور راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل کا انتقال تکلیف دہ ہے۔وہ
سبھی سے اچھے تعلقات رکھنے والے شخص تھے اور سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں سے خوش اسلوبی سے ملتے تھے۔‘‘
انہوں نے کہا،’’ان کے انتقال سے ہونے والے نقصان کی تلافی ناممکن ہے۔میری تعزیت سوگوار کنبے کے ساتھ ہیں۔ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کانگریس کے قد آور رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا
اظہار کیا ہے۔
نقوی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’کانگریس کے سینئر رہنما،اہل رکن پارلیمنٹ،بہتر اور شاندار شخص احمد بھائی کے
انتقال سے صدمے میں ہوں ۔ان کے کنبے کے تئیں میری تعزیت۔‘‘
واضح رہے کہ پٹیل کا آج صبح ساڑھے تین بجے انتقال ہوگیا۔ وہ قریب ایک مہینے پہلے کورونا متاثر پائے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS