سپریم کورٹ نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی آرٹی پی سی آر جانچ یکساں شرح پر کرنے سے متعلق درخواست پر مرکزی و ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو منگل کے روز نوٹس جاری کیا۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی زیر صدارت بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور وکیل اجے اگروال کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔
مسٹر اگروال نے درخواست کی ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی آر ٹی پی سی آر جانچ کی یکساں شرح 400 روپے مقرر کی جائے۔ اس سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی الگ الگ قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔
عدالت عظمی نے مرکز، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے اس درخواست کو اسی طرح کے دوسرے معاملوں سے متعلق درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیاہے۔
آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ پورے ملک میں یکساں شرح پر کرنے سے متعلق درخواست پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کو نوٹس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS