بائیڈن کو اقتدارمنتقل کرنے کے لیے تیارہیں ٹرمپ

    0

    امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ بالآخر نومنتخب صدر جوبائیڈن کو جنوری میں اقتدار منتقل کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں ۔
    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ اقتدار کی منتقلی کی نگرانی کرنے والی فیڈرل ایجنسی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے )کو ضروری کارروائی کرنی چاہئے ۔
    مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان  اتوار کو مشیگن ریاست کے ذریعہ باقاعدہ طورپر مسٹر بائیڈن کو فاتح قراردیئے جانے کے بعد آیاہے ۔جس کے بعد مسٹر ٹرمپ کے  وائٹ ہاؤس میں برقرار رہنے کا امکان کم ہوگیاہے ۔انکے بیان کا مسٹر بائیڈن کے حامیوں نے خیرمقد م کیاہے ۔مسٹر بائیڈن 20جنوری کو ملک کے  46ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS