ماسکو: افغانستان کے کاگذار وزیرخارجہ حنیف اتمر نے کہا ہے کہ طالبان جنگجو خود کو القاعدہ سے علاحدہ نہیں کرپارہے ہیں۔
اتمار نے روسی اخبارروسیسکایا گازتا سے کہا،’بد قسمتی سے امریکہ اور طالبان کے مابین دوحہ معاہدہ ہونے کے باوجود وہ (طالبان)القاعدہ اور غیر ملکی دہشت گرد گروہ سے خود کو الگ نہیں کرنا چاہتے ہیں‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 20 فیصد طالبان اراکین کا گھر افغانستان میں نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور طالبان نے گذشتہ 29 فروری کو دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کیا تھا۔ اس کے تحت امریکی فوجیوں کا دھیرے دھیرے انخلاء کے ساتھ ساتھ بین افغان مذاکرے کا آغاز کرنے کی بات طے پائی ہے۔ اس معاہدے نے طالبان اور افغانستان حکومت کے مابین مذاکرے کی راہ ہموار کی تھی لیکن ابھی بھی دونوں کے مابین تناؤ برقرار ہے۔
’طالبان جنگجو القاعدہ غیر ملکی دہشت گرد گروہ سے خود کو علاحدہ نہیں کرنا چاہتے‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS