مدھیہ پردیش میں ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا ضبط

    0

    چھندواڑہ : مدھیہ پردیش کے  ضلع چھنڈواڑہ میں ایک بس اسٹینڈ پر پولیس نے ایک شخص کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور تقریبا دو لاکھ روپے نقدی برآمد  کی ہے۔
    پولیس کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر گذشتہ شام ایک شخص کی اس وقت  تلاشی لی گئی جب وہ مشکوک حالت میں بیگ اٹھائے ہوئے پایا گیا۔ بیگ میں دو کلوگرام چھ سو گرام سونے کے زیورات اور 237 گرام ٹھوس سونا ملا۔ اس کے قبضہ سے ایک لاکھ 83 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
     گرفتار شخص اندور کا رہائشی گری راج بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں محکمہ انکم ٹیکس کو آگاہ کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS