ماسکو: روس اور ترکی نے نگورنو کاراباخ خطے میں جنگ بندی کی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے ایک مشترکہ مرکز کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک معاہدے پر روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور ترکی کے وزیر دفاع ہولسی اکار نے دستخط کئے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز یہ بیان جاری کیا۔
بیان کے مطابق ، نگورنو قاراباخ خطہ میں ہر طرح کے تنازعات کی روک تھام اور جنگ بندی کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے دونوں ممالک نے مشترکہ مرکز کے قیام کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
مسٹر شوئیگو نے کہا کہ روس ، آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے۔ خطہ میں خونی تنازعات کی روک تھام اور مستقل طور پر امن کی بحالی کے لئے روسی امن فوجی تعینات کئے جائیں گے۔
نگورنو کاراباخ تنازع :روس اور ترکی کا خطہ میں مشترکہ مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS