نئی دہلی: نائب صدر وینکیا نائیڈو نے سب کے لیے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پانی کے تحفظ کو’عوامی تحریک‘بنانے کی ضرورت پر زوردیااورکہا کہ بلدیہ کو ہرگھرمیں پارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے نظام کو یقینی بنانا چاہیے۔
نائیڈو نے بدھ کو یہاں نیشنل واٹر ایوارڈ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے تحفظ کا کام عوام کی شراکت داری کے بغیر ممکن نہیں ہے اس لیے اسے عوامی تحریک بنانے کی ضرورت ہےاورہرشہری کو اس کام میں اپنا تعاون دینا چاہیے۔
نائب صدر نے کہا کہ پانی کے ایک ایک قطرے کو بچانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پانی کی حفاظت کے لیے طرززندگی میں اصلاح کی ضرورت بتائی اور کہا کہ پانی کی حفاظت کے لیے سبھی شہریوں کوآگے آکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کو دورکرنے کے لیے بارش کے پانی کومحفوظ کرنے کی ضرورت ہے اس لیے بلدیہ اور دیگراداروں کو برسات کے موسم میں پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ہرگھر میں انتظام کرنا چاہیے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پانی کے تحفظ کو عوامی تحریک بنانے کی ضرورت:وینکیا نائیڈو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS