بغداد : شام میں ہوئے ایک دھماکے میں چار امریکی فوجیوں کے مرنے کی آپریشن انہیرنٹ ریزولیوشن(اوآئی آر)کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے تردید کی ہے۔
او آئی آر دراصل اسلامی اسٹیٹ آف عراق اورشام کےخلاف فوجی مداخلت کے لئے امریکی فوج کا آپریشنل نام ہے۔
قبل ازیں شامی خبر رساں ایجنسی صنعا نے شہریوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ مارکڈا شہر کے مضافات میں ہوئے ایک دھماکے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
ماروٹو نے ٹویٹ کرکے کہا ’’شام میں دھماکے کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر غلط ہے‘‘۔
صنعا نے شہریوں کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ مغربی علاقے میں ایک شاہراہ پر ہوئے زوردار دھماکے میں امریکی فوج کے چار فوجی مرگئے ہیں۔ ایجنسی نے شہریوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ہساکا اور دیر ایزور کے مابین مارکڈا قصبے کے مضافات میں پیش آیا۔ اس دھماکے کے فوراً بعد ہی علاقے میں حفاظتی محاصرہ قائم کردیا گیا ۔
شام میں ہوئے دھماکے میںامریکی فوجیوں کے مرنے کی خبر غلط
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS