پنسلوانیا میں تاخیر سے پہنچے  بیلٹ پیپرزکوالگ رکھنے کا حکم

    0

    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ ریاست پینسلوینیا کی سبھی کاؤنٹی کو 3 نومبر کے بعد پہنچنے والے بیلٹ پیپرز کو علیحدہ رکھا جائے ۔ ان ووٹوں کی  گنتی الگ سے کی جائے گی۔
    سپریم کورٹ کے ایسوسی ایٹ جسٹس سیموئل الیٹو نے جمعہ کے روز اس حکم میں لکھا ’’ریاست  پینسلوینیا میں تمام کاؤنٹیز کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ 3 نومبر کی رات آٹھ بجے کے بعد پہنچنے والے بیلٹ باکس کو الگ سے ایک محفوظ اورسیل بند کنٹینرمیں رکھیں،اس کی گنتی الگ سے کی جائے گی‘‘۔
    پنسلوینیا میں ریپبلکن پارٹی نے دیر سے آئےبیلٹ کو قانونی چیلنج کیا ہے،لیکن عدالت نے اسے تاحال قبول نہیں کیا ہے۔ عدالت نے صرف اتنا کہا ہے کہ 3 نومبر کی تاریخ والے بیلٹ پیپرز کو علیحدہ رکھا جائے گا۔
    پنسلوینیا میں گنتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،ابتدا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں برتری بنائی تھی لیکن پوسٹل بیلٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی ڈیموکریٹک امیدوارجو بائیڈن ان سے آگے نکل گئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS