دہلی کو شکست دے کر ممبئی چھٹی بار فائنل میں

0

چار مرتبہ کی ریکارڈ چمپئن ممبئی انڈینس نے دہلی کیپیٹلز کو آئی پی ایل 13 کے پہلے کوالیفائر میں 57 رنوں سے شکست دے کرسیدھے فائنل میں پہنچ  گئی ۔دبئی میں جمعرات کے روز ، ممبئی نے20 اوور میں 5 وکٹوں پر200رنوں کا بڑا اسکور بنایا ، جس کے بعد دہلی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رن ہی بنا سکی۔ممبئی کی جانب سے سوریا کمار یادو (51) اور ایشان کشن (55 *) نے نصف سنچری  اور سلامی بلے باز ڈی کوک نے40 ،ہاردک ناقابل شکست 37 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں دہلی کے آل راؤنڈر مارکس اسٹیوینس (65 ) اکشر پٹیل (42) اور ربادا(15) کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کر سکا بلکہ 5 بلے باز صفر پر آئوٹ ہو گئے ۔اسی کے ساتھ ہی ممبئی کے اسٹار فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے محض 13 رن دے کر زیادہ سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔
اس سے قبل فارم میں چل رہے بلے باز سوریہ کمار یادو (51) اور ایشان کشن (ناٹ آؤٹ 55) کے شاندار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی ناٹ آؤٹ 37 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں جمعرات کو بیس اوور میں پانچ وکٹ پر 200 رنوں کا قابل مقابلہ اسکور بنالیا۔سوریہ نے38 گیندوں میں 51 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ کشن نے تیس گیندوں پر ناٹ آؤٹ پچپن رن پر چار چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ہاردک نے محض چودہ گیندوں پر ناٹ آؤٹ سینتیش رن میں پانچ چھکے لگائے ۔ ہاردک اور کشن نے چھٹے وکٹ کے لئے محض تئیس گیندوں پر ساٹھ رن کی طوفانی شراکت داری کی۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے پچیس گیندوں پر چالیس رن میں پانچ چوکے اورایک چھکا لگایا۔دہلی نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی کو پہلے کامیابی جلد ہی مل گئی جب تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے ممبئی کے کپتان روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ روہت کا کھاتہ نہیں کھلا اور ممبئی کا پہلا وکٹ سولہ رن پر گرا۔کوئنٹن ڈی کاک اور سوریہ نے اس کے بعد بہترین شاٹ کھیلے ۔ دونوں نے کافی تیزی سے بلے بازی کی اور ممبئی نے چھ اوور کے پاور پلے میں 63 رن بنائے ۔  اشون نے کاک کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ ڈی کاک کا میچ شیکھر دھون نے لپکا تھا۔

 ڈی کاک نے 25 گیندوں پر چالیس رن میں پانچ چوکے لگائے اور ایک چھکا لگایا۔سوریہ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اس کے فورا بعد انریچ نورتجے کی گیند پر وہ فیلڈ کے آخر پر ڈینیل سیمس کے ہاتھوں لپکے گئے ۔
 سوریہ نے اڑتیس گیندوں پر اکیاون رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ میدان پر اترے کیرون پولارڈ کو اشون نے ربادا کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ پولارڈ کا کھاتہ نہیں کھلا۔ کرنال پانڈیا دس گیندوں میں ایک چھکے کے سہارے تیرہ رن بنا کر مارکس اسٹاینس کا شکار بنے ۔ ممبئی کا پانچواں وکٹ140 کے اسکور پر گرا۔ اپنے بھائی کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان پر اترے ہاردک پانڈیا نے کچھ بہترین چھکے لگائے جبکہ دوسرے کنارے پر ایشان کشن نے اپنی شاندار بلے بازی جاری رکھی۔ ہاردک نے پہلے سیمس پر چھکا مارا اور پھر انیسویں اوور میں ربادا کی پہلی دو گیندوں پر چھکا لگایا۔ کشن نے اس اوورمیں چوکا لگایا۔ اس اوور میں اٹھارہ رن بنے ۔ ہاردک نے آخری اوور کی تیسری گیند پر نورتجے پر لانگ آن کے اوپر سے چھکا ماردیا۔ چوتھی گیند پر لانگ آف کے اوپر سے چھکا پڑا۔ کشن نے آخری گیند پر چھکا مارا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ممبئی کو200 پر پہنچادیا۔ ہاردک اور کشن نے چھٹے وکٹ کے لئے محض 23گیندوں پر ساٹھ رن کی طوفانی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی۔ آخری اوور میں بیس رن بنائے ۔ ممبئی نے آخری اووروں میں پچپن رن بنائے ۔  دہلی کی طرف سے اشون نے انتیس رن پر تین وکٹ لیا جبکہ نورتجے نے پچاس رن پر ایک وکٹ اور اسٹائنس نے پانچ رن پر ایک وکٹ لیا۔ سیمس نے چار اوور میں چوالیس، ربادا نے چار اوور میں بیالیس اور پٹیل نے تین اوور میں ستائس رن دیئے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS