سری نگر: آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس یونین نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے اپنے حقوق کے حق میں جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کو فوری طور پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی ملازمہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم اپنے مطالبات خاص کر آٹھ ماہ سے رکے پڑے مشاہرے کی واگذاری کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی ہماری بات نہیں سنتا ہے۔
موصوفہ نے کہا کہ ہم گذشتہ آٹھ ماہ سے مشاہرے سے محروم ہیں اور ہمارے ہہلپرس اور سپر وائزرس کا جموں و کشمیر یونین ٹریٹری بن جانے سے مشاہرہ بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے نوکریاں مستقل ہونے تک منیمم ویجز ایکٹ لاگو کیا جائے اور ہمیں باقاعدہ ماہانہ مشاہرہ واگذار کیا جائے۔
دریں اثنا جموں میں محکمہ پاور ڈیولوپمنٹ میں کام کرنے والے عارضی ملازموں نے نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج درج کیا۔اس موقع پر کیجول لیبر یونین جموں کے جنرل سکریٹری عبد الغنی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم زائد از ایک ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے حق میں کوئی پالیسی جلد سے جلد نہیں بنائی گئی تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔
موصوف نے کہا کہ ہمارے جو ساتھی دوران ڈیوٹی معذور ہوئے ہیں انہیں ماہانہ مشاہرہ واگذار کیا جانا چاہئے اور ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جانا چاہئے۔
آنگن واڑی ورکروں کا اپنے مطالبات کو لے کر سری نگر میں احتجاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS