حیدرآباد:ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک نوجوان خاتون جس نے آن لائن ایپس کے ذریعہ قرض لیا تھا،رقم کی عدم ادائیگی پر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے گجواکا علاقہ کی سندرئیا کالونی کی رہنے والی اہلادا نامی لڑکی ایم بی اے کی تکمیل کے بعد ملازمت کی تلاش کررہی تھی۔ اس کا تعلق غریب خاندان سے تھا اور اس نے گھریلو اشیا کی خریداری کے لئے اپنی سہیلیوں سے رقم قرض کے طورپر لی۔ اس نے آن لائن کمپنیوں سے بھی قرض ایپس کے ذریعہ حاصل کیا تاہم اس کا خاندان اس سے ناواقف تھا۔ گذشتہ روز جب اس کے والدین کام کے لئے گئے تھی اس نے کمرہ میں خود کو مقفل کرلیا۔ اس کی ماں نے جب اس کو فون کیا تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جس کے بعد اس کے والدین نے اس کے بھائی کو فون کیا۔ اس نے کمرہ میں پنکھے سے اس کی لاش کو لٹکتا ہوا دیکھا اور اپنے والدین کو اس کی اطلاع دی۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس کو ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ اس لڑکی نے مختلف موبائل ایپس کے ذریعہ 25000روپئے قرض لیا تھا اور اس کو ادا کرنے سے قاصر تھی جس پر یہ کمپنیاں اس کو ہراساں کررہی تھیں۔ اس ہراسانی اور دباو کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
آن لائن ایپس سے لیاگیا قرض واپس نہ کرپانے پرلڑکی کی خودکشی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS