اکتوبر میں برآمدات میں 5.4 فیصد کی گراوٹ

0

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے سبب عالمی بازاروں میں اتار چڑھاؤ  کے درمیان  اکتوبر 2020 میں ہندوستانی برآمدات 5.4 فیصد  گھٹ کر 24.82 ارب امریکی ڈالر کی ہوگئی، جبکہ اکتوبر 2019 میں یہ برآمدات  26.23 ارب امریکی ڈالر کی تھیں۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے منگل کے روز  جاری ہونے والے اعدادوشمار میں یہ اطلاع دی۔ اپریل سے اکتوبر 2020 کے دوران، مجموعی برآمدات 19.05 فیصد گھٹ کر 150.07 بلین ڈالر کی  درج کی گئی ہیں۔ اکتوبر 2020 میں  کل درآمدات 11.56 فیصد گھٹ کر 33.6 بلین ڈالر کی رہی ہیں۔ اکتوبر 2019 میں کل درآمدات 37.99 بلین ڈالر کی تھیں۔ موجودہ مالی سال میں اب تک مجموعی درآمدات 36.28 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے، جو گھٹ کر 182.29 بلین ڈالر کی ہوگئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران مجموعی  درآمدات 286.07 ارب ڈالرکی  تھیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS