ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل کووڈ ۔19 کے بعد خود کو قرنطین کرلیا

0

جنیوا،2 نومبر (یواین آئی)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈونوم گیبریس کورونا وائرس (کووڈ ۔19)سے متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے کے بعد خود کو  قرنطین کرلیا ہے۔
مسٹر گیبریس نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے یہ  اطلاع  دی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’میں کورونا وائرس سے متاثر کسی کے ساتھ رابطہ میں آیا ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں اور مجھ میں  کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔ لیکن ڈبلیو ایچ او کے کورونا پروٹوکول کے تحت میں گھر میں خود کو الگ کر رہا ہوں۔ میں اگلے کچھ دن تک  گھر سے کام کروں گا۔‘‘
ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ کووڈ 19 وبا کے درمیان صحت کے رہنما اصولوں پرعمل کرناانتہائی ضروری ہے تاکہ ہم اس  وبا کو پھیلنے سے روک سکیں اور صحت کارکنوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرسکیں۔
 گیبریس نے کہا ’’میں اور ڈبلیو ایچ او میں میرے ساتھی لوگوں کی جان بچانے اور محروم طبقات کے لوگوں کی حفاظت کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS