گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کاانتقال

0

احمدآباد، نئی دہلی: گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 92 برس کے تھے۔ آج صبح سانس
لینے میں دقت ہونے پرانہیں اسپتال لے جایا گیا،جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ کچھ وقت پہلے وہ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے لیکن وہ
ٹھیک ہوگئے تھے۔ انہیں 30 ستمبر کو ہی سون ناتھ مندر ٹرسٹ کے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیت پیغام میں انہیں سماج کے ہر طبقے
کےلئے کام کرنے والا رہنما بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گجرات اور گجراتیوں کے خود مختار بنانے کےلئے قربانی کے جذبے
سے کام کیا۔
مودی نے کہا کہ پٹیل نے جن سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط کرنے کےلئے گجرات کے ہر کونے کا سفر کیا اور
ایمرجنسی کے پیش نظر سے مخالفت کی۔ کسانوں کے فلاح و بہبود کے مسئلے ان کے دل کے قریب تھے۔ایک رکن اسمبلی،رکن
پارلیمنٹ،وزیر اور وزیراعلی کے طورپر انہوں نے متعدد کسان کے فلاح کے قدم اٹھائے۔انہوں نے متعدد نوجوان کارکنان کو
تحریک دی اور سبھی ان کے شفیق برتاؤ کو پسند کرتے تھے۔ان کے انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور آج ہم سب بےحد افسردہ
ہیں۔وزیراعظم نے پٹیل کے بیٹے بھارت پٹیل سے فون پر بات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS