کانگریس نے جموں و کشمیر میں زمین خریداری کے متعلق قانون میں ترمیم کی مخالفت کی

0

نئی دہلی: کانگریس نے جموں وکشمیر میں زمین خریداری سے متعلق قانون میں تبدیلی کرکےملک کے ہر شہری کو وہاں زمین خریدنے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت من مانی کر کے لوگوں کی منشا کے خلاف قانون  مسلط کر رہی ہے ۔ 
 کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جموں و کشمیر کے تعلق سے پارٹی کا واضح موقف ہے اور پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ہمیشہ قانون مسلط کرنے خلاف رہی ہے اور جموں و کشمیر میں پارٹی اراضی سے متعلق قانون میں تبدیلی کے فیصلے کی مخالفت کرتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کو مرکزی کے زیرانتظام علاقہ بنانے اور وہاں زمین خریدنے کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے اعلی پالیسی سازکانگریس ورکنگ کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور وہاں بھی اس کی مخالفت کی گئی تھی اور وہ بھی آج اسی کو دہرا رہے ہیں۔   
ترجمان نے کہا کہ زمین سے متعلق قانون میں جموں وکشمیر کے زمین مالکان کو بھی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی،جو ہماچل ، اتراکھنڈ اور دیگر پہاڑی ریاستوں کے عوام کو حاصل  ہے ۔ان کا کہا تھا کہ مرکزی حکومت بغیرمشورے کئے قانون نافذ کرتی ہے اور اس نے جموں و کشمیر میں زمین سے متعلق قانون میں ترمیم کے سلسلے میں بھی یہی کام کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS