اٹھارہ اور افراد دہشت گرد قرار

0

دہشت گردی کے خلاف زیروٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے حکومت نے آج غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت مزید 18 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت مزید 18 افراد کو دہشت گرد قرار دے کر اس ایکٹ کے چوتھے شیڈول میں ان کے نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آج زیادہ تر افراد جنہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے وہ پاکستان میں سرگرم عمل ہیں۔ اس سے پہلے بھی تیرہ افراد کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔ اب تک حکومت نے مجموعی طور سے 31 افراد کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔
حکومت نے گذشتہ سال اگست میں اس ایکٹ میں ترمیم کرکے  یہ  التزام کیا تھا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ اس ترمیم سے قبل صرف اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کو ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاسکتا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS