ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی یوجی ،پی جی اسکالرشپ کا اعلان؛  ملک کی 18 ریاستوں کے طلبا، 31 اکتوبر تک آن لائن  بھر سکتے ہیں فارم

0

نئی دہلی: ہیومن ویلفیر فاونڈیشن (ایچ ڈبلیو ایف )نے اپنی یوجی ، پی جی اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ فارم بھرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات 31 اکتوبر تک  www,hwfindia.org کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔
ایچ ڈبلیوایف کی ایک ریلیز کے مطابق اس اسکالر شپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ہیومنٹیزکے مضامین پڑھنے والے طلبہ کے لیے مختص ہے ، ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کرنے والے بھی اس اسکالر شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ وژن 2026 کا ماننا ہے کہ آئینی جمہوریت میں اگر حق چاہتے ہیں تو معاشرے میں ہمیں وکلاء بھی پیدا کرنا ہوگا  ۔
یہ اسکالر شپ  ملک کی 18 ریاستوں،دہلی،ہریانہ،مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ ۔ پنجانب،راجستھان ،گجرات،اترپردیش ،بہار،جھارکھنڈ، مغربی بنگال،آسام ،منی پور ،تری پورہ ،ناگا لینڈ ،میزورم ،میگھالیہ اور ارونانچل پردیش کے طلبا کے لیے  یہاں کے طلبا درخواست دے سکتے ہیں ۔ کن مضامین اور کن کورسیز کے لیے اسکالر شپ دی جاتی ہے اس کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے  ۔
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے ایجوکیشن مینیجر سلیم اللہ خان نے بتایا کہ فاونڈیشن گزشتہ 14 برس  سے یہ اسکالر شپ دے رہا ہے ۔ 2006 میں اس کی شروعات کی گئی تھی ، ہم ہر سال 500 اسکالر شپ دیتے ہیں ، یوجی کورس کے لیے سالانہ 10 ہزار اور پی جی کورس کے لیے سالانہ 15 ہزار دیے جاتے ہیں۔ ملک کے پالیسی ساز اداروں میں ہیومنٹیز مضامین کے طلبہ بڑی تعداد میں جاتے ہیں انہیں پرموٹ کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ ریسرچ اور انالیسیس کو فروغ مل سکے ،آرٹ اسٹریم کے طلبہ کی ہمت افزائی ہو ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS