تہران: ایران نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اسلحہ کی خرید و فروخت پرعائد پابندی کی حد ختم ہوگئی ہے۔ لہذا اب وہ آزادانہ طور پراسلحہ خرید اور فروخت کرسکتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے یہ بیان ہفتے کی شب جاری کیا۔
بیان کے مطابق ایران سے اسلحہ کی خرید و فروخت کے علاوہ سلامتی کونسل کی طرف سے اس سے متعلق ہرقسم کی معاشی اور دیگرسرگرمیوں پر عائد پابندی آج خود بخود ختم ہوجاتی ہے۔ ایران کے کچھ شہریوں اور فوجی عہدیداروں پرعائد پابندیوں کی میعاد بھی ختم ہوگئی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں خودبخود ختم ہونے کے بعد ،وہ نئی دفاعی پالیسی کے تحت ہتھیاروں کی خرید و فروخت پرآزادانہ فیصلہ لے سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS