جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شبانہ گولہ باری کے تبادلے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی آئی)زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسرزخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ موصوف فوجی افسر جس کا ہاتھ زخمی ہوا ہے، کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی فوجی افسر کی شناخت گوپالن کے بطور ہوئی ہے جو 17 مدراس رجمنٹ سے وابستہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان آئے روز کی نوک جھونک نے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا حرام کر رکے رکھ دیا ہے۔
راجوری سکیٹر میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری،آفیسر زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS