گونڈہ:تین بہنوں پر تیزاب حملہ

0

اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے پرسپور علاقے میں منگل کی علی الصبح  نامعلوم افراد نے تین بہنوں پر تیزاب سے حملہ کردیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیش کمار پانڈے نے بتایا کہ پکا گاؤں باشندہ تین بہنیں خوشبو(17)،کومل(12)اور آنچل(08) سو رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کے جسم پر تیزاب پھینک دیا جس سے بڑی بہن شدید طور سے جھلس گئی جبکہ دیگر دونوں بہنیں بھی تیزاب کی بوندوں کی زدمیں آئی  ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں بہنوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔ ایسڈ اٹیک کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ فورنسک ٹیم،ڈاگ اسکواڈ اور دیگر اکائیاں جانچ میں مشغول ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS