اگلے سال ہندوستان کو ایک سے زیادہ ذرائع سے کوویڈ ویکسین خریدی جائے گی : ہرش وردھن

0

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود  ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ  کورونا وائرس کی  ویکسین اگلے سال کے اوائل تک تیار ہونے کا امکان ہے اور ملک کی بڑی آبادی کے پیش نظر   کافی تعداد میں ویکسین  کی  فراہمی کے لئے متعدد کمپنیوں سے رابطہ  کیا جائے گا۔
 کووڈ ۔19 کے لئے تشکیل  شدہ وزارتی  گروپ   کے 21 ویں اجلاس سے منگل کے روز   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے  موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس  سے متعلق دیکر  پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آنے والے تہوار کے موسم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ   میں اضافے کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  سب لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تہوار منانے کے دوران  کووڈ 19 کے موافق طرز عمل کی پابندی کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سردی کے موسم میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس کے واریئرس سے اظہار تشکر کیا  جو کئی مہینوں سے مسلسل کورونا وائرس کے خلاف محاذ پر  ڈٹے ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سب سے زیادہ 6227295 افراد کورونا  وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں اور ملک میں   شفایابی کی قومی اوسط  شرح 86.78 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا سے  ہونے والی اموات 1.53 فیصد پر دنیا میں سب سے کم ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے    1927 کورونا ٹیسٹ لیباریٹری سرگرم عمل ہیں ، جس کی وجہ سے ملک کی جانچ کی یومیہ  صلاحیت  اوسطا 15 لاکھ  ہوگئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS