بی جے پی کے46 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

0

 قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حلیف بی جے پی نے بہار اسمبلی کے دوسرے مرحلہ کے انتخاب کیلئے آج 46سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی جانب سے جاری سیٹ اور امیدواروں کے ناموں کی فہرست میں نوتن سے نارائن پرساد ، چن پٹیا سے اوماکانت سنگھ ، بیتیا سے رینو دیوی ، ہرسدھی (محفوظ ) سے کرشن نندن پاسوان ، گوند گنج سے سنیل منی ترپاٹھی ، کلیان پور سے سچی نیندر پرساد سنگھ ، پپرا سے شیام بابو پرساد یادو ، مدھوبن سے رانا رندھیر سنگھ ، سیتامڑھی سے ڈاکٹر متھلیش کمار اور راج نگر (محفوظ ) سے رام پریت پاسوان پارٹی کے امیدوار ہیں۔جھن جھار پور سے نتیش مشرا، بروراج سے ارون کمار سنگھ ، پارو سے اشوک کمار سنگھ ، بیکنٹھ پور سے متھلیش تیواری ، برولی سے رام پرویش رائے ، گوپال گنج سے سبھاش سنگھ ، سیوان سے اوم پرکاش یادو ، درولی ( محفوظ ) سے رامائن مانجھی ، دروندا سے کرن جیت سنگھ اور گوریا کوٹھی سے دیویش کانت سنگھ بی جے پی کی جانب سے انتخابی میدان میں قسمت آزمائیںگے ۔بی جے پی نے تریا سے جنک سنگھ ، چھپرہ سے ڈاکٹر سی این گپتا، گرکھا ( محفوظ) سے گیان چند مانجھی ، امنور سے کرشنا کمار منٹو ، سونپور سے ونے کمار سنگھ ، حاجی پور سے اودھیش سنگھ ، لال گنج سے سنجے کمار سنگھ ، راگھو پور سے ستیش کمار یادو ، اجیا پور سے سشیل کمار رائے ، محی الدین نگر سے راجیش سنگھ ، روسڑا ( محفوظ ) سے ویریندر پاسوان ، بچھواڑہ سے سریندر مہتا ، بیگو سرائے سے کندن سنگھ اور بکھری (محفوظ ) سے راما شنکر پاسوان کو امیدوار بنایا ہے۔ اسی طرح بیہہ پور سے کمار شیلندر ، پیرپینتی (محفوظ) سے للن کمار پاسوان ، بھاگلپور سے رہت پانڈے ، بہار شریف ڈاکٹر سنیل کمار ، بختیار پور سے رن وجے سنگھ ، دیگھا سے سنجیو چورسیا ، بانکی پور سے نیتن نوین ، کمہرار سے ارون کمار سنہا ، پٹنہ صاحب سے نند کشور یادو ، فتوحہ سے ستیندر سنگھ ، داناپور سے آشا سنہا اور منیر سے نکھل آنند بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیںگے۔غورطلب ہے کہ این ڈی میں حلیف جماعتوں کے مابین سیٹوں کے تال میل کے تحت جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کو 115، بی جے پی کو 110، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کو7 اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی ) کو 11سیٹیں ملی ہیں ۔ بی جے پی نے منگل کو پہلے مرحلہ کیلئے 27سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS