کورونا جنگجو عارف کے انتقال پر نائیڈو کا اظہار رنج

0

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کووڈ وبا کے خلاف جاری مہم کے  لئے وقف جنگجو دہلی سیلم پرور کے رہنے والے عارف خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 
 200 سے زیادہ کورونا کے لوگوں  کو اسپتال پہنچایا ۔ایک مسلمان ہونے کے باوجود عارف نے 100 سے زیادہ ہندو مریضوں کی لاشوں کو ان کی آخری منزل پر پہچنایا تھا ۔
 نائیڈو نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ عارف خان کا انتقال سماج کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’کووڈ وبا کے خلاف مہم کے لئے وقف جنگجو دہلی کے عارف کی موت کی خبر سے کافی دکھی ہوں۔ وبا کے دنوں میں اپنی ایمبولیس سے آپ نے  مرنے والوں کی احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔ ایسے وقف شہری کا انتقال سماج کے لئے بڑا نقصان ہے۔ میری جذباتی خراج عقیدت۔ ایشور ان کی روح کو سکون اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS