ہاتھرس کیس کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

    0

    ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کا معاملہ آج سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا۔ مرکزی حکومت نے ہاتھرس کیس کی سی بی آئی جانچ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس کی مانگ یوپی سرکار نے سپریم کورٹ میں داخل اپنے حلف نامہ میں کی تھی۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ، سی بی آئی اس سلسلے میں ہاتھرس پولیس سے اب تک کی جانچ اور ایف آئی آر کی کاپی طلب کرے گی۔ اس کے بعدایجنسی اس کیس کو درج کرے گی اور اپنی تفتیش شروع کرے گی۔ امکان ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کی اسپیشل کرائم برانچ کے حوالے کردی جائیں گی۔ سی بی آئی کی غازی آباد یونٹ اس معاملے کی تفتیش کرسکتی ہے۔ اب تک ایس آئی ٹی کیس کی جانچ کر رہی تھی۔ ایس آئی ٹی نے جانچ کی ذمہ داری ملنے کے بعد گاؤں کے 40 لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے نوٹس بھیجا۔ ان میں سے کچھ سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS