ایوارڈ کیلئے ضمیر ہاشمی اور منور حسن کمال سمیت کئی افراد کے ناموں کا اعلان

0

نئی دہلی (ایس این بی)
’عالمی یوم اردو‘ منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ زیرصدارت معروف صحافی جلال الدین اسلم مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں اردوڈے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور2020 کیلئے ایوارڈیافتگان کی مکمل فہرست بھی جاری کی گئی۔ اس موقع پرجلال الدین اسلم نے کہا کہ 9 نومبر ’عالمی یوم اردو‘ کے موقع پر چند معتبر شخصیات کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے سرفراز کیا جانا طے ہوا ۔  ان میںڈاکٹر ظفرالاسلام خاں (سابق چیئرمین، دہلی مائناریٹی کمیشن)کو عالمی یومِ اردو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ،کے پی ملک (ممتاز صحافی و کالم نگار، روزنامہ دینک بھاسکر) کو منشی پریم چند عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے صحافت، ڈاکٹر منورحسن کمال (سابق سینئر سب ایڈیٹر، روزنامہ راشٹریہ سہارا، دہلی) کو علامہ محمد اقبال عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے ادب، سید اجمل حسین (سابق سینئر سب ایڈیٹر، روزنامہ قومی آواز، دہلی) کو محفوظ الرحمن عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے صحافت اورضمیر ہاشمی (سینئر صحافی عالمی سہارا، دہلی) کو حفیظ میرٹھی عالمی یومِ اردو ایوارڈ 2020 برائے شاعری شامل ہیں۔ 
اس کے علاوہ زاہد علی (وابستہ، روزنامہ ہندی پائینیر، دہلی) کو پروفیسر جگن ناتھ آزاد عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے صحافت ،محترمہ وسیم راشد (سابق ایڈیٹر، ہفت روزہ چوتھی دنیا، دہلی) کو نورجہاں ثروت عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے صحافت ،اشرف علی بستوی (سابق سب ایڈیٹر، ہفت روزہ دعوت و ایڈیٹر ایشیا ٹائمز، دہلی)کو مولانا عثمان فار قلیط عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے صحافت، علی عادل (ایڈیٹر، ٹائمز آف پیڈیا، دہلی) کو مولانا عبدالماجد دریابادی عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے صحافت،ابونعمان (منیجنگ ایڈیٹر، ماہنامہ رہنمائے تعلیم جدید، دہلی)کو پنڈت دیونرائن پانڈے عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے فروغِ اردو، محمد سراج عظیم (گروپ ایڈمن، بچپن، دہلی) کو مولانا اسماعیل میرٹھی عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے ادب اطفال، گلفام احمد (وابستہ ہندی روزنامہ شاہ ٹائمز، مظفرنگر، یوپی) کو مولوی عبدالحق عالمی یومِ اردو ایوارڈ برائے ترویج و ترقی اردو کے ساتھ دیگر نمایاں شخصیات کو مختلف ایوارڈوں سے نوازا جائے گا۔ عالمی یومِ اردو منتظمہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے بتایا کہ مولوی اسماعیل میرٹھی کی حیات و خدمات پر مشتمل مجلہ عالمی یوم اردو 2020 کی مجلس ادارت میں ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی، سہیل انجم، جاوید اختر، محمد عارف اقبال اور ڈاکٹر سید احمد خاں شامل ہیں۔
 اور حسب ضرورت معیاری مضامین بھی ملک کے معتبر حضرات کی جانب سے موصول ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف گوشوں سے 9 نومبر کو اردو ڈے منائے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS