نئی دہلی: حکومت موسم سرما میں کورونا کی وبا سے بچاؤ کے لئے سبھی عوامی مقامات پر جمعرات سے ایک جامع بیداری مہم چلائے گی۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے موسم سرما کے پیش نظر کورونا کی وبا کو روکنے کے لئے ملک گیر بیداری مہم چلانے کے تجویز کو منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ سبھی کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج کے لئے کوئی ویکسین تیارنہیں کی جاسکی ہے اور نہ ہی اس کے علاج کے لئے کوئی اور کارگر دوا دستیاب ہے۔ لہذا اس کی روک تھام کا سب سے اچھا طریقہ بچاؤ ہے۔ اس کے تحت لوگوں سے ماسک کا استعمال کرنے،سوشل ڈسٹنسنگ برقراررکھنے اور ہاتھ دھونے کے طریقوں کو اپنانے کی اپیل کی جائے گی۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی اس عوامی تحریک اور بیداری مہم کے تحت ہوائی اڈوں، بازاروں، اسکولوں، کالجوں، میٹرو اسٹیشنوں، عوامی دفاتر وغیرہ پربینرز،پوسٹرزاوراسٹیکرز لگائے جائیں گے۔ اس میں کورونا کے خلاف تحفظ کے ان تینوں طریقوں کا استعمال کرنے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی الگ سے بیداری مہم چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کی اجتماعی کوششوں سے ہندوستان دوسرے ممالک کے مقابلے میں نسبتا بہتر حالت میں ہے۔ ملک میں کورونا کی وجہ سے اموات کی شرح سب سے کم ہے اور لوگوں کی شفایابی کی شرح بھی کافی اچھی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ان تینوں طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے ہمیں اس حالت کو برقرار رکھنا ہے اور اسے مستحکم بنانا ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت کورونا سے بچاؤ کے لئے بیداری مہم چلائے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS