نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی)نے 6 ماہ سے زیادہ کی مدت میں 35.93 لاکھ ٹیکس دہند گان کو 1،21،607 کروڑ روپے ریفنڈ دیئے۔
بدھ کے روز بورڈ کی جانب سے دی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یکم اپریل سے 6 اکتوبر تک 35.93 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 1،21،607 کروڑ روپے ٹیکس ریفنڈ کیا گیا ہے۔
مذکورہ رقم میں سے 33،238 کروڑروپے 34،09،246 پرائیویٹ ریفنڈ کے تھے۔
جب کہ کمپنی ریفنڈ کے لئے 183773 کیسزمیں 88،370 کروڑ روپے ریفنڈ کئے گئے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS