کووڈ۔19 وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک بیرون ممالک میں پھنسے سترہ لاکھ سے زیادہ ہندوستانی واپس اپنے ملک لوٹ چکے ہیں جن میں دس لاکھ سے زیادہ چارٹرڈ جہازوں سے واپس آئے ہیں۔
وزارت شہری پرواز نے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت پیر تک17,11,128 لوگ کووڈ کے دوران بیرون ممالک سے ہندوستان واپس لوٹے ہیں۔ ان میں 10,08,108 چارٹرڈ جہازوں سے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ائر انڈیا اور ائر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں سے 5,31,697 لوگ واپس لوٹے ہیں۔ سڑک کے راستوں سے 1,53,474 ہندوستانی وطن واپس ہوئے ہیں۔ بحریہ کے جہازوں سے 3,987 ہندوستانی واپس لائے گئے ہیں۔
حکومت نے 06 مئی کو وندے بھارت مشن کی ابتدا کی تھی۔ اب تک مشن کے چھ مرحلے پورے ہوچکے ہیں جبکہ ساتواں مرحلہ جاری ہے۔ ابتدا میں صرف ائرانڈیا اورائر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں کے ہی مشن کے تحت اجازت دی گئی تھی۔ لیکن بعد میں نجی ائرلائنس کو بھی اس میں شراکت دار بنایا گیا۔
واضح رہےکہ کووڈ۔19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت نے 25 مارچ سے ملک میں سبھی طرح کی معمول کے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ دو مہینے بعد 25 مئی سے گھریلو راستوں پر معمول کی پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی جاری ہے۔
چارٹرڈ جہازوں سے بیرون ممالک سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ واپس لوٹے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS