کرغزستان میں مظاہرین مقرر کریں گے عبوری وزیراعظم

    0

     کرغزستان  میں  مظاہرین عبوری  وزیراعظم  مقرر  کرنے  کا منصوبہ  بنارہے ہیں۔ یہ اطلاع    منگل کو اپوزیشن  پارٹی کے لیڈر  میکنچل  نے  دی۔
    واضح رہے کہ کرغزستان  میں پارلیمانی انتخابات  کے نتائج  کے اعلان کے بعد سے مظاہرہ  ہورہا ہے۔  مظاہرے  کے دوران  تشدد  پسندانہ  جھڑپوں میں ایک  شخص کی موت  ہوگئی  اور 590 لوگ  زخمی ہوئے  ہیں۔  صدر  سرونبے جین بکیکوف نے ان  واقعات  کو غیرقانونی طریقےسے اقتدار پر قبضہ کرنے  کی  کوشش قرار  دیا ہے۔
    ادھر  اپوزیشن پارٹی کے  لیڈر کامچیبیک تاشیب نے کہا کہ ’’ہمارا منصوبہ  عبوری وزیراعظم مقررکرنے کا  ہے۔  انہوں نے بتایا کہ  حال  ہی  میں رہا  کرائے  گئے اپوزیشن پارٹی کے لیڈر سدیر  جاپروف ممکنہ امیدوار  ہوسکتے  ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS