آیوروید اور یوگا پر مبنی نیشنل میڈیکل مینجمنٹ پروٹوکول جاری

0

مرکزی وزیر صحت  وخاندانی فلاح وبہبود  ڈاکٹر ہرش وردھن  نے  کورونا وائرس کووڈ۔19  کے منیجمنٹ کےلئے آیوروید  اور یوگ پر مبنی نیشنل میڈکل منیجمنٹ   پروٹوکول آج  جاری کیا گیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے  آج کہا ہے کہ میڈیکل ریسرچ سے  اس  بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ کورونا  وائرس   سے بچاؤ میں اشوگندھا،  لونگ  اور گلیو جیسی آیوروید  دوائیاں کام آتی ہیں۔ نیشنل میڈیکل منیجمنٹ پروٹوکول  کو  انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور سی  ایس آئی آر  کے مطابق اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس  میں  کووڈ۔19   کے  بچاؤ کے لئے خود  کی  دیکھ  بھال سے متعلق ہدایات ہیں۔
پروٹوکول  میں کہا  گیا  ہے کہ کووڈ۔19   سے بچاؤ کے لئے جسمانی  دوری، تنفس سے متعلق صفائی اور ہاتھوں کی صفائی کے علاوہ ماسک  پہننا  ضروری  ہے۔ اس کے ساتھ  ہی ایک چٹکی  ہلدی اور نمک کو گرم پانی میں ڈال کر غلالہ کرنا چاہئے۔ تریفالا کو پانی میں ابال کر یشٹی مدھو یعنی ملیٹھی کو بھی ابال کر اس پانی سے غلالہ  کیا  جاسکتا ہے۔
انو کا تیل یا شادبندو کا تیل یا تل کا تیل یا ناریل کے تیل کے قطرے ناک میں ڈال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گائے کا گھی بھی دن میں ایک یا دو بار ناک میں ڈالنا چاہئے ، خاص طور سے  جب گھر سے باہر جاتے ہوں اور باہر سے گھر واپس آتے ہوں۔ یوکلیپٹس کا تیل ، اجوائن یا پودینہ کو پانی  میں ڈال کر ابال لیں اور  دن میں ایک مرتبہ بھانپ لیں۔ کم از کم چھ سے آٹھ گھنٹوں  کی  بھرپور  نیند لینا چاہئے۔ ورزش کریں اور یوگا پروٹوکول پر عمل کریں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS