جے پور: راجستھان میں کانگریس نے اترپردیش کے ہاتھرس دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ برا برتاؤ کرنے کے معاملے کے سلسلے میں آج دارالحکومت جے پور سمیت سبھی ضلعوں میں خاموش ستیہ گرہ کیا۔
پولیس کمشنریٹ کے پاس واقع شہید یادگار پر کانگریس رہنماؤں نے صبح دس سے دوپہر بارہ بجے تک دو گھنٹے کا خاموش ستیہ گرہ کیا۔ خاموش ستیہ گرہ میں وزیر صنعت پرسادی لال مینا ،بچوں کے بہبود کی وزیر ممتا بھوپیش،رکن اسمبلی سنیم لوڈھا سمیت کئی رہنما اور کارکنان نے حصہ لیا۔
اس موقع پر محترمہ بھوپیش نے کہا کہ معصوموں کے ساتھ عصمت دری جیسے واقعات کو روکنے کےلئے سماجی سوچ کو بدلنےکی ضرورت ہے۔
اسی طرح ریاست میں ادے پور ،جودھپور ،کوٹہ ،ڈونگر پور،دوسہ سمیت سبھی ضلعوں میں ریاستی کانگریس نے خاموش ستیہ گرہ کا انعقاد کیا۔
راجستھان میں کانگریس نے ہاتھرس واقعہ کے سلسلے میں کیا خاموش ستیہ گرہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS