صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر کووند نے ٹوئٹ کیا’گاندھی جینتی کے دن ممنون ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘ ان کی سچائی ، عدم تشدد اور محبت کے پیغام معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرکے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا سرچشمہ بنے ہوئے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا ’آئیے ہم سب ایک بار پھر گاندھی جینتی کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم ہمیشہ حق اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی ، ایک صاف ستھرا ، خوشحال ، مضبوط اور ایک جامع ہندوستان بنا کر گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر دیں گے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں سادگی کو اہمیت دی اور اپنی زندگی ملک کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی۔آج شاستری جی کا 116 واں یوم پیدائش ہے۔مسٹر مودی آج صبح شاستری جی کی سمادھی وجے گھاٹ گئے اور گلہائے عیقدت پیش کر کے خراج تحسین پیش کیا۔ انہیں یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے لکھا ’لال بہادر شاستری جی منکسرالمزاج اور پرعزم شخصیت کے مالک تھے ۔ انہوں نے سادگی کو اہمیت دی اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔ ہم ان کے یوم پیدائش پرانہیں ہندوستان کے لئے کئے ہر کام کیلئے اظہار ممنویت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔‘
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کرتے ہوئے باپو کے الفاظ کا سہارا لیتے ہوئے نریندر مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا ’میں دنیا میں کسی سے نہیں ڈروں گا۔‘گاندھی جینتی کے موقع پر وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے مہاتما گاندھی کے الفاظ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’میں دنیا میں کسی سے نہیں ڈروں گا ۔ میں کسی کی ناانصافی کے سامنے نہیں جھکوں گا، میں جھوٹ کو سچائی سے جیتوں گا اور جھوٹ کی مخالفت کرتے ہوئے میں تمام مصائب کو برداشت کرسکوں۔‘گاندھی جینتی کی مبارکباد-
گاندھی اور شاستری کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS