پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے جمعہ کو 15 سکھ ریجیمنٹ کے حولدار کلدیپ سنگھ کے لواحقین کو50 لاکھ روپے کی مالی اعانت کے ساتھ ساتھ ان کے کنبے کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔ حولدار کلدیپ سنگھ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سرحد پر کراس فائرنگ میں شہید ہوگئے۔
وزیراعلی نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حولدار کلدیپ سنگھ ملک کےلئے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اور اور شکر گزار ملک ہمیشہ ان کی عظیم قربانی کو یاد رکھے گا جو آئندہ نسلوں کے لئے ایک تحریک کا کام کرے گی۔
واضح رہے کہ شہید کے والد کیپٹن موہن سنگھ اسی یونٹ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے تین بھائی بھی اسی یونٹ میں ہیں۔
حولدار کلدیپ سنگھ کا تعلق ہوشیارپور کے راجو دوارکھی گاؤں سے تھا اور کے لواحقین میں ان کے والدین کے علاوہ ان کی اہلیہ اور ایک آٹھ سالہ بیٹا اور دس سالہ بیٹی ہے۔
امرندر نے حولدار کلدیپ سنگھ کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے کی مالی اعانت اور نوکری دینے کا اعلان کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS