کورونا سے متاثر ہونے پر ممتا بنرجی کو گلے لگانے کی دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر انوپم ہزارا کورونا وائرس سے متاثر

    0

    بی جے پی لیڈر و سابق ممبر پارلیمنٹ انوپم ہزار جنہوں نے یہ دھمکی دی تھی اگر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہیں تو وہ ممتا بنرجی کو گلا لگائیں گے، آج کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔
    انوپم ہزار ا جنہیں حال ہی میں بی جے پی کا قومی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ انہیں کلکتہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔محکمہ صحت نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے بہتر محسوس نہیں کررہے تھے اور ان میں کورونا وائرس کے علامات تھے۔آج ان کی رپورٹ آئی ہے جس میں وہ متاثر پائے گئے ہیں۔
    متنازع بیان دینے کے بعد ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے ہزارا کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے ایک خاتون کی بے عزتی کی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔انوپم ہزار نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر کہا تھا کہ ممتا بنرجی وزیر اعظم کی توہین کرتی رہتی ہیں تو ان کے خلاف شکایتیں کیوں نہیں درج ہوتی ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS